بدین (عمران عباس) مرزا فیملی سے لا تعلقی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف پریس کانفرنس نہ کرنے پربدین سے تعلق رکھنے والے پیپلز یوتھ کے صو بائی جنرل سیکریٹری تنویر احمد آرائیں کو عہدے سے ہٹاکر اس کی بنیادی پا رٹی رکنیت ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ صو بائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور پا رٹی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری کے درمیان شدید اختلافات اور مرزا کی جانب سے آصف علی زرداری اور اس کی بہن فریال تالپور کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور ان پر کرپشن اور بھتہ خوری کے سخت الزامات لگانے کے بعد پیپلز یوتھ کی انچارج ایم این اے فریال تالپر کی جانب سے سندھ پیپلز یوتھ سندھ کے صو بائی جنرل سیکریٹر تنویر احمد آرائیں کو ہدایت کی تھی کے وہ مرزا فیملی سے لا تعلقی اور ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے خلاف پریس کانفرنس کریں لیکن تنویر آرائیں نے مرزا فیملی سے ذاتی تعلقات ختم نہ کرنے اور مرزا کے خلاف پریس کانفرنس کرنے سے انکار کردیا۔
جس پر فریال تالپر کی ہدایت پر پیپلز پا رٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تنویر احمد آرائیں کو پیپلز یوتھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے ہٹاکر اس کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تنویر آرائیں زمانہ طالبعلمی کے دوران پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے پیپلز پا رٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور ما رشل لاء کے خلاف اور پیپلز پا رٹی کے لیئے جدجہد کرتے ہوئے کئی مرتبہ پابند سلاسل ہوئے تھے۔
اور اپنی پوری جوانی پارٹی کے لیئے وقف کردی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تنویر آرائیں کو پیپلز یوتھ سندھ کا جنرل سیکریٹری نامزد کیا تھا چاردن پہلے ان کے25 سالا نوجوان بھتیجے کامران عرف کامی کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات کر گئے تھے جس کی لاش کو لیکر تنویر احمد آرائیں بدین سے فیصل آباد گئے ہوئے تھے اسی دوران پارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر کے اس کو عہدے سے ہٹاکر پا رٹی کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
جبکہ فریال ٹالپور کے قریبی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے سابقہ دوست اس وقت دشموں کی لسٹ میں شامل اور بدین کی تحصیل ماتلی سے ایم این اے منتخب ہونے والے کمال خان چانگ کے موجودہ ساتھی نادر خواجہ کو پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کا جنرل سیکریٹری بنا دیا گیا ہے۔