پیپلزیوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے صدر رانا فرخ محمود نے پشاور بم دھماکہ کی مذمت

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد(خسوصی رپورٹ) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے صدر رانا فرخ محمود نے پشاور بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مشرف آمریت کی پالیسیوں کا تسلسل اور حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج جان کے نذرانے پیش کر رہی ہے مگر ن لیگ کی حکومت اپنی پالیسیوں کو بہتر بنانے میں ناکام ہے

اگر موجودہ حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے داخلہ وخارجہ پالیسیوں پر نظرثانی اور تمام طبقات کو شامل کرتی تو قیام امن ممکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلک کو لڑا کر ملک کو آگ اور بارود کا ڈھیر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی جماعت کی خیبرپختونخوا میں قائم حکومت دہشتگردی ختم کرنے میں ناکام ہے۔ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تمام سٹیک ہولڈرز اور طبقات کو متحد کیا جائے۔