لاہور (جیوڈیسک) چکوال کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح پر لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جسے اللہ اور عوام پلس کر دیں اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کمنٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے، جسے اللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک ہو کہ آپ کے ووٹ نے سازشیوں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو شکست دے دی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون، عوام نے نواز شریف کی ریویو پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا کہ انہیں پاناما اور اقامہ پر نااہلی منظور نہیں۔