کراچی : پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے تحت محترمہ بے نظیر بھٹو کا 66واں یوم پیدائش جوش و خروش سے منایا گیا، سندھ بھر میں پیپلز یوتھ کے زیر اہتمام قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، اور بی بی شہید کی سالگرہ کے موقع پر جگہ جگہ نعرے لگائے گئے ، زندہ ہے بی بی زندہ ہے ، اس موقع پر کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہوں نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی، اور آمریت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، بلاول بھٹو اپنی والدہ کے مشن کو کامیابی کے ساتھ آگے لیکر بڑھ رہے ہیں آج کے دن ان کے نواب شاہ میں ہونے والے جلسے میں پی واے او کے ہزاروں کارکنان تمام اضلاع اور ڈسٹرکٹ سے قافلوں کی صورت میں پہنچے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہ میں بی بی شہید کے فلسفے کو لیکر آگے بڑھنا ہے اور بی بی کا پیغام محبت پاکستان کے کو نے کونے تک پہنچا کر مخالفین کو یہ بتا نا ہے کہ بی بی شہید جیالوں کے دلوں میں آج بھی زند ہے،ہمارا آج کے دن یہ عہد ہے کہ ہے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن محترمہ کے افکار اور مقصد کو آگے لے کر بڑھے گی، اس موقع پر کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر کا کہناتھا کہ بی بی شہید کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پورے سندھ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔
بی بی شہید پوری قوم کی لیڈر تھیں ، بی بی شہید نے جمہوریت کی خاطر لازوال قربانیاں دیں ، آج ملک کے جو حالات ہیں اس میں بی بی شہید کے فلسفے اور پالیسیوں پر عمل درآمد کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ موجودہ بدترین حالات سے نکلا جا سکے، اور محترمہ کا فلفسہ ہی ملک و ریاست کو درپیش مسائل سے نکال سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے آخری دم تک جمہوریت اور پاکستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور دنیا میں پاکستان کی سر بلندی کے لیئے کوششیں کرتی رہیں ، بی بی کا خواب ملک میں جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل تھا اور پاکستان بنانے کا مقصد بھی یہی تھا جہاں نہ صرف امن وامان اور عدل و انصاف کا بول بالا ہو، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی عظیم لیڈ ر کی جراءت اور بہادری اور پاکستان کی عوام کے لیئے دی جانے والی لازوال قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور پیپلز یوتھ کے تمام عہدیداران اور کارکنان آج اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بی بی شہید کے مشن کو اپنی آخری سانس تک آگے بڑھائیں گے۔