لندن (جیوڈیسک) ایم کیو کیو کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی سے نفرت کے نظام کا بل منظور کرایا اور صوبے میں برطانوی نظام نافذ کر دیا، ہم یہ نیا نظام مسترد کرتے ہیں کراچی اور میر پور خاص میں ایم کیو ایم کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ برطانیہ نے عوام کو قابو میں رکھنے کے لئے ایک نظام متعارف کرایا تھا۔
اور آج پیپلزپارٹی نے بھی بلدیاتی بل منظور کر کے سندھ میں برطانوی نظام نافذ کر دیا ہے اور اس سے ثابت ہو گیا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں شہری اور دیہی تفریق بڑھانا چاہتی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی سے نفرت کا بل منظور کرایا، ایسا نظام سندھ کے سوا کسی صوبے میں نافذ نہیں۔
ا نہوں نے کہا کہ، پیپلزپارٹی نے چند سال پہلے بھی سندھ کو تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والی پیپلز پارٹی آج خود تقسیم ہو رہی ہے، سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔