لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کی طرف سے دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا دنیا میں کوئی بھی ملک تنہا نہیں رہ سکتا تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنے سے کامیابی ملتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اپنے دور حکومت میں صنتعوں کو وسائل فراہم کیے۔
پاکستان ایک زرعی ملک ہے سسٹم ٹھیک ہو گا تو مسائل حل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے سسٹم میں رہ کر تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا بیرونی سرمایہ کاری حکومتی پالیسیوں پر ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا گلگت بلتستان اور فاٹا کو حقوق دینا ہماری ذمہ داری تھی پیپلز پارٹی نے جو سوچ دی وہ آج آگے بڑھ رہی ہے۔
متحرمہ کو صرف 17 سیٹیں ملیں اور وہ اپوزیشن لیڈر بھی بنیں۔ لوگوں نے بی بی شہید کو اسوقت بھی پیچھے ہٹنے کا کہا۔ لیڈر کا کام لوگوں کی سوچ بدلنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے سیاسی وعدوں کو پورا کیا۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد رکھی اور آئندہ بھی رکھیں گے بہت سے لوگ اب بھی گلو بٹ کی ذہنیت رکھتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا دشمن سیاستدان قوم کو ورغلا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کرسیوں کی جنگ میں شامل نہیں جو فلم اب چل رہی ہے وہ پہلے بھی چل چکی ہے۔ پنجاب سے بہت پرانا رشتہ ہے 7 سال جیل بھی کاٹی ہے اور پنجاب میں ایک ہفتہ بطور فری مین گزار ہے۔