پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ پیپلزپارٹی کی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے۔

کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی مفاد میں ہے، ایوان کے منتخب ارکان کسی بھی غیرآئینی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ ملک اس وقت کسی آزادی اور انقلاب مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

تمام ملکی مسائل افہام و تفہیم سے حل کئے جانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ یوم آزادی سے قبل قومی اسمبلی میں بھی جمہوریت کے حق میں قرارداد منظور کی تھی۔