کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے کورنگی کے مقامی بینکویٹ میں رہنمائوں، کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا بڑی تعداد میں شرکت۔
افطار ڈنر میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی ،نائب صدر راشد حسین ربانی ،سنیئر مزدور رہنماء پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی ،پی پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ایم آصف خان ،میزبان ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،سندھ کونسل کے اراکین صاحبزادہ معظم قریشی ،عمران حیدر عابدی،علاوالدین شیخ ،کوثر عابدی ،ہارون خان خٹک ،اسد مجاہد کے علاوہ سٹی ایریاز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز اور اطلاعات کے سیکریٹریز کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
جاری کردہ :۔ جانی میمن ،سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی