پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے کامیاب ورکرز کنونشن پر خواتین ونگ شاہ فیصل ٹائون کی مبارکباد

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی خواتین ونگ شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری ،سنیئر نائب صدر مہر انساء ،انفارمیشن سیکریٹر ی افشین شاہ اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر ضلعی صدر مرزا مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،سنیئر نائب صدر جاوید شیخ ،نائب صدر عبدالحمید انصاری ،انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر نسیم عون جعفری دیگر ضلع عہدیدار اورسٹی ایریا ز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ورکز کنونشن کے انعقاد سے ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیدارو کارکنان چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد اور منظم ہے۔

ہم اپنے اسی لازوال اتحاد کے ذریعے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو کے پروکار متحد ہوکر ملک سے دہشت گردی کو شکست دینگے پیپلز پارٹی کی خواتین رہنمائوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کے کامیاب ورکرز کنو نشن نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان قائد عوام زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فکر و فلسفے پر عمل کر تے ہوئے اپنے اتحاد و یکجہتی کے سفر کو جاری رکھ کر ملک میں عوامی راج قائم کرینگے۔