پیپلز پارٹی نے سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ طلب کر لیا

Faisal Raza Abidi

Faisal Raza Abidi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق فیصل رضا عابدی پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں جس پر جماعت کے مرکزی سیکریٹری جنرل راجا پرویز اشرف نے ان سے استعفیٰٓ طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پارٹی قیادت فیصل رضا عابدی کی شعلہ بیانی کی وجہ سے ان سے کافی عرصے سے ناراض تھی۔