اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں آزادی اظہار پر کسی قد غن کی قائل نہیں، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ سید خورشید شاہ اسلام آباد میں سینئر اینکر حامد میر کے گھر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
حامد میر کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں آزادی اظہار کے خلاف کسی قدغن کی قائل نہیں، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے درمیان لڑائی جمہوریت اور صحافت کے لیے نقصان دہ ہے۔