پیپلز پارٹی کو کراچی میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتا ہوں، سعدرفیق

Khwaja Saad Rafiq

Khwaja Saad Rafiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کراچی میں کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتے ہیں، میثاق جمہوریت کے تحت پیپلز پارٹی سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھیں گے۔

ہم نے پنجاب کے شہروں کی شکل بدلی، سندھ کے شہروں میں خاک اڑتی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے احیا کی کوششوں پر خوشی ہے، 1971 ءمیں ووٹ کا فیصلہ نہ مان کر پیپلز پارٹی نے ملک توڑنے کے عمل میں حصہ ڈالا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان جلسوں کے مقابلے کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی اپنے دور میں سب کچھ چٹ کر گئی۔