پیپلز پارٹی کا ہر رہنما ایک متاثرہ خاندان کی کفالت کرے گا، خورشید شاہ

Khurshid

Khurshid

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خور شید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہر رہنما آپریشن ضرب عضب کے متاثرہ ایک خاندان کی کفالت کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں آئی ڈی پیز کی امداد کیلیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اسلام آباد سمیت دیگر شہروں سے امدادی سامان متاثرین شمالی وزیر ستان کے لئے روانہ کرے گی۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے تمام رہنماوں کو آئی ڈی پیز کی کھل کر امداد کرنے کے احکام جاری کیے ہیں، اسلام آباد سیکریٹریٹ سے سامان کی نگرانی زمرد خان کریں گے۔

اور ٹرک آئی ڈی پیز کیلیے بجھوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمے داری کے ساتھ ساتھ ہماری پارٹی کی بھی ذمے داری بنتی ہے کہ اس مشکل وقت میں بے گھر افراد کی مدد کی جائے، کمیٹی میں منظور وٹو، سنیٹر روبینہ خالد، فیصل کریم کنڈی، اخونزادہ چٹان، خان زادہ خان بھی شامل ہوں گے۔