پیپلز پارٹی کے رہنماء شیخ عبدالرحمن کی والدہ کا سوئم پیپلز پارٹی کراچی کے رہنمائوں و کارکنان کی شرکت

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سٹی ایریا PS-116 کے سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن کی والد کا سوئم گزشتہ روز اُن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی سوئم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خالد لطیف ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر شیخ محمد سعید چائولہ، سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق، جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ، سابق مشاورتی کونسلر احترام شمسی ،حیدر علی کے علاوہ سینکڑوں رہنمائوں اور کار کنان نے کے علاوہ عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل ،جنرل سیکریٹری نجمی عالم اور دیگر عہیداران و کارکنان نے پیپلز پارٹی کے رہنماء شیخ عبدالرحمن سے والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کی ہے۔