لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ منظور وٹو کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اعلان کر چکے ہیں کہ جوڈیشنل کمیشن نے انہیں ذمہ دار قرار دیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو کے کا کہنا تھا کہ ملکی حالات بہتر بنانے کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ اس وقت دینے کی پوزیشن میں حکومت ہے دھرنےوالے نہیں۔
پیپلزپارٹی آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہے انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف خود اعلان کر چکے ہیں کہ جوڈیشنل کمیشن نے انہیں ذمہ دار قرار دیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ اس موقع پر عنصر عباس بھٹی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔