سید امجد علی شاہ کو بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کا صدر نامزد ہونے پر مبارکباد

Peoples Party

Peoples Party

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری، محمد حنیف، رانا طاہر زبیر، راجہ طارق محمود، غلام رسول، کامران خان، ناصر قریشی، جمیل احمد، انتخاب رضوی، محمد علی بلوچ، ظفر خشک، راجہ تیمور، شہزاد وڑائچ شاہد بنگ، محمود گجر، خالد آرائیں، عمران غنی، وشال، شفیق پٹھان، زاہد منہاس،ابرار حسین، افتخار حسین، فاروق احمد، خرم علی شاہ، خاورعلی شاہ اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ کو بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کا ضلعی صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔

اُمید ظاہر کی ہے کہ سید امجد علی شاہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں پیپلز پارٹی کو فعال اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔