اسلام آباد (جیوڈیسک) سردار علی شاہ پر مخالف امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے اکتیس پولنگ سٹیشن پر دھاندلی ثابت ہونے کے بعد دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ ٹربیونل کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے سردار علی شاہ کی رکنیت معطل کر دی تھی جس کے بعد سردار علی شاہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
عدالت عظمیٰ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سردار علی شاہ کی رکنیت بحال کر دی۔