کراچی (جیوڈیسک) سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر بلامقابلہ غیر سرکاری طور پرسینیٹر منتخب ہوگئے۔
صوبائی الیکشن کے مطابق جمعے کو تاج حیدر کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال میں درست ثابت ہوئے، ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع کرائے، نہ ہی ان کے خلاف کوئی اپیل جمع ہوئی، اس لیے وہ غیر سرکاری طورسینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
ان کے منتخب ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سے جاری ہوگا۔ قبل ازیںتاج حیدر اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے ہمراہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن پہنچے۔ واضح رہے کہ یہ نشست 2012 میں عبدالحفیظ شیخ کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔