پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں ہر صورت حصہ لے گی، ثمینہ خالد

لاہور : پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے جیالے ہر صورت ریاست، جمہوریت اور مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کرے گی۔ حکمران عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہونے کا انتظار کرنے کی بجائے ان کا احساس محرومی دور کریں۔

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں ہر صورت حصہ لے گی، حکومت کو بھاگنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا تین صوبوں میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات ہو سکتے ہیں تو پنجاب میں کیوں نہیں کروائے جا سکتے۔

مسلم لیگ (ن) شکست کے خوف سے شیر کے نشان پر بلدیاتی الیکشن لڑنے سے کترا رہی ہے پنجاب حکومت بلدیاتی حلقہ بندیوں میں دھاندلی کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈیروں پر حلقہ بندیوں کا ہونا قابل مذمت ہے۔