پیپلز پارٹی کا ساڑھے پانچ سال بعد بینظیر قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

Benazir murder case

Benazir murder case

راولپنڈی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے ساڑھے پانچ سال بعدبے نظیر بھٹو قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے خصوصی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی پی پی پی کی درخواست میں کہا گیا ہے۔

کہ بینظیر قتل کیس میں فریق بننے کیلئے مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا حق ہے کہ وہ اپنی شہید قائد کے مقدمے میں فریق بنے۔ بینظیر قتل کیس ساڑھے 5 سال سے خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ مقدمے میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سمیت 8 ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔