یومیہ 40 لاکھ خرچ سے متعلق عمران خان کا دعویٰ جھوٹا ہے، وزیراعظم ہاؤس

PM House

PM House

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم ہاؤس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے یومیہ 40 لاکھ روپے خرچ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی بیان قرار دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس پر روزانہ 40 لاکھ روپے استعمال کرنے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیراعظم ہاؤس کا روزانہ کا خرچ 10 لاکھ روپے ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سال 13-2012 میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 43 کروڑ 80 لاکھ تھے، 14-2013 میں یہ اخراجات 38 کروڑ 70 لاکھ جب کہ 15-2014 کے لئے وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات 36 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

موجودہ حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 7 کروڑ روپے کی کمی کی ہے۔ ان اخراجات میں وزیراعظم ہاؤس کے سیکیورٹی اسٹاف کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شخصیات کی آمد پر آنے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔