ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ چاکلٹی ہیرو رنبیر کپور تنہائی پسند کرنے لگے، کہتے ہیں فی الوقت کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں۔ممبئی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور کا کہنا تھا آجکل وہ اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں اور انہوں نے کئی بار نہ صرف لمبا سفر کیا ہے بلکہ اکثر کھانا بھی اکیلے ہی کھاتے ہیں۔
صحافیوں کے پوچھنے پر رنبیر کپور کا کہنا تھا وہ تنہا رہنے میں سکون محسوس کرتے ہیں۔ فی الوقت انہیں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہمیشہ کسی نہ کسی اداکارہ کے ساتھ جڑے رہنے والے رنبیر کپور کے جواب سے صحافی حیران رہ گئے۔