فی اونس سونا پندرہ ڈالر اور فی تولہ چار سو روپے مہنگا

Gold

Gold

سندھ(جیوڈیسک)چار روز تک کمی کے بعد جمعے کو عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔۔فی اونس سونا پندرہ ڈالر اور فی تولہ سونا چار سو روپے مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعے کو فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے اضافے کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ہونے والا اضافہ تھا۔اس اضافے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 60500 روپے ہوگئی ہے۔

گولڈ ڈیلرز کے مطابق جمعے کو عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر بڑھکر 1582 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت آٹھ ماہ جبکہ پاکستان میں چھے ماہ کی کم ترین سطح پر دیکھی گئی تھیں۔