فی تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار 900 روپے ہو گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کمی سے 51 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی سے 44 ہزار 485 روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی سے 12 سو 38 ڈالرز کی سطح پر آ گئی ہے۔