کراچی(جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا، فی تولہ قیمت تین سو روپے بڑھ گئی۔
اضافے کے بعد سونے کی قیمت اکسٹھ ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے اضافے سے باون ہزار دو سو پچاسی روپے پر پہنچ گئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ تیرہ ڈالر اضافے سے سولہ سو سات ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔