جئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع برفت کا کہنا ہے کہ سندھ وفاق کو چھیاسٹھ فیصد ٹیکس دیتا ہے لیکن اس کے باوجود سندھ کے لوگ بدحال ہیں۔ مظالم کے باوجود سندھ کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حیدرآباد کیعلاقے ٹھنڈی سڑک پر جئے سندھ متحدہ محاذ کے جلسے سے ٹیلی فونک خطاب میں شفیع برفت کا کہنا تھا کہ ہم ناانصافیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ سندھ کے پانی پر قبضہ کرکے صوبے کی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ سازش کے تحت سندھ کو سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
شفیع برفت کا کہنا تھا کہ سندھ امن اور محبت کی دھرتی ہے لیکن اس دھرتی پر منصوبہ بندی کے تحت انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے جوکہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔