واشنگٹن (جیوڈیسک) صدارتی عہدہ سنبھالے تا حال دو برس کی مدت پوری نہ ہونے کے باوجود امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے منصب میں ناکام رہنے کی سوچ رکھتے ہیں۔
عوام سے ایک سروے میں “کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے ابتک کے امور سے مطمئن ہیں؟ ” سوال کیا گیا۔
شرکاء میں سے 60 فیصد نے “منفی” میں جواب دیا ہے تو “مثبت” میں جواب دینے والوں کی شرح 36 فیصد تک رہی ہے۔
امریکی عوام ٹرمپ کے مختلف اسکینڈلز میں ملوث ہونے سے بے چینی محسوس کرتے ہیں، زیادہ تر خیال ہے کہ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ چلاتے ہوئے صدارتی عہدے سے ہٹائے جانے کے لیے کانگرس کو کاروائی کرنی چاہیے۔
سروے میں شامل ہونے والوں کا 63 فیصد روس کی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے معاملے پر تحقیقات کرائے جانے کا متمنی ہے۔