73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت غلط قرار دیدی

Pakistanis

Pakistanis

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک سروے میں 73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا ہے جب کہ 70 فیصد نے موجودہ ملکی حالات کو پریشان کن کہا ہے۔

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیاسروے جاری کردیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی کی وجہ بنی ہے۔

64 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو خراب کہا ہے اور 36 فیصد نے اچھا قرار دیا ہے۔

ملکی معاشی صورت حال میں آئندہ 6 ماہ میں بہتری کے سوال پر 41 فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا جب کہ 72 فیصد نے بہتری کےلیے پُر امید ہونےکا کہا ہے۔