100 فیصد ویکسی نیشنل والے اسکول 30 اگست سے پہلے کھولنے کا اعلان

School

School

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ 100 فیصد کورونا ویکسینیشن والے اسکولوں کو 30 اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ جن اسکولوں کے اساتذہ کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے وہ اسکول 30 اگست سے کھلیں گے، نجی اسکولوں کی تنظیم سے آج ملاقات کروں گا، دو وجوہات پر اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ان وجوہات کو بیان کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ایک وجہ اسکولوں کے عملے کا 100 فیصد ویکسین شدہ نہیں ہونا تھا، انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کی اپنی رپورٹ میں تھا کہ 73 فیصد اسٹاف کی ویکسی نیشن ہوئی۔