کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) بھارتی فوج کی طرف سے پونچھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ایک کھلی دہشت گردی ہے کیا اقوام متحدہ کو بھارتی فوج کی یہ ہٹ دھرمی نظر نہیں آرہی اسلامی ممالک کی خاموشی بھی سمجھ سے بالا تر ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمالیہ کے کی سماجی و سیاسی شخصیات نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔صدر سنی تحریک کمالیہ ملک اصغر علی چوڑے خاں نے کہا کہ بھارت نے فائرنگ کو ایک معمول بنا رکھا ہے اور پاکستانی شہریوں اور فوجی جوانوں کو بلا اشتعال فائرنگ کر کے زخمی اور شہید کرنا ایک معمو ل بنا رکھا ہے اب انہیں ناک وچنے چبوانے کے لیے بھی ہماری پاک فوج نے عہد کر لیا ہے کہ اب اینٹ کا جواب پتھر سے ہی دیں گے ۔صدر سبزی منڈی آڑھتیاں کمالیہ چوہدری رفیق بگا اور جنرل سیکٹری محمد اسلم رامے نے کہا کہ بھارت کو منہّ کی بات سمجھ نہیں آتی اب گھی ٹیڑھی انگلی سے ہی نکالنا پڑے گا اور ان سے منہ ّسے نہیں بلکہ گولی سے ہی جواب دیا جائے گا انکی بندوقیں انہی کی طرف ہماری پاک فوج موڑ دے گی چیرمین پاکستان مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج نے کہا کہ انڈیا کی فوج درندہ صفت فوج ہے وہ سیدھے طریقے سے قابو نہیں آنے والے ان سے صرف اور صرف گولی سے ہی بات کی جائے پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کندھے سے کندھا ملا کر بھارتی فوج کا مقابلہ کریںگے پاک فوج ان درندوں کو اچھی طرح سبق سیکھا دیں گے لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے ہوں گے وہ انڈیا سے تمام لین دین کا خاتمہ کر دیں اور کوئی بھی اشیاء اِدھر اُدھر نہ بھیجیں بلکہ انڈین صفیروں کو بھی ملک سے نکال کر اپنے صفیر واپس پاکستان بلوا لیں۔ اب ان سے دو ٹوک ہی بات ہو ، آئے روز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہمارے پاک فوج کے جوان اور عوام شہید اور زخمی ہو چکے ہیں ان سے ایک ایک کا بدلہ لیا جائے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پرچی مافیا کا راج ،مرضی سے مریضوں کو پرچی بنا کر دینے لگے ۔جبکہ غریب مریض لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے کھڑے اکتا جاتے ہیں اتنی دیر میں ہسپتال کا ٹائم ہی ختم ہو جاتا ہے اور صرف من پسند افراد کو لائن کے بغیر ہی پرچی فراہم کی جاتی ہے ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جو شہر سے زرا دوری پر واقع ہے اور غریب مریض مہنگے داموں علاج سے بچنے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رخ کرتے ہیں ۔مگر جب ہسپتال پہنچتے ہیں تو پرچی لینے کے لیے کافی ٹائم صر ف ہو جاتا ہے اور پرچی مافیا کی ہٹ دھرمی عروج پر ہے صرف اور صرف من پسند یا سیاسی بندوں کو بغیر لائن کے ہی نوازا جاتا ہے جبکہ غریب مریض لائن میں کھڑے کھڑے ہی اکتا جاتے ہیں اور پرچی دینے والوں کی انتہائی بد تمیزی سے زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں ۔کیمرے لگنے کے باوجود عملہ کسی سے بھی نہیں ڈرتا ۔ لوگوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم کسی عملہ سٹاف کے خلاف شکایات کرتے ہیں تو بجائے گنہگار کو سزا کے مریض کو صلح کے لیے دبائو ڈال دیا جاتا ہے حتیٰ کہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ تک بھی بات پہنچ جائے تو پھر بھی کاروائی کی بجائے دونوں فریقوں میں یہ کہہ کر صلح کروا دی جاتی ہے کہ آئندہ سے اس آدمی کی پرچی پہلے بنا دیا کرو جس پر اہل کمالیہ کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود کسی روز کمالیہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا خفیہ دورہ کریں اور ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر مریضوں کے دکھوںکا مداوا کرئے وہ پورے پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں نہ کہ صرف اور صرف لاہور کے اب وہ لاہور سے باہر نکل کر دوسرے شہروںکا بھی رخ کریں پنجاب کے اور بھی بہت سارے شہر ہیں جہاں عوام برابر کا ٹیکس دیتے ہیں اور سارا ٹیکس لاہور کی بجائے دوسرے شہروں میں بھی صرف کریں۔