کمالیہ اور گردونواح کی خبریں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

Speech

Speech

کمالیہ (بیور و چیف ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رد الفساد کانفرنس کا انعقاد نواب باربی کیواینڈ ریسٹورنٹ چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رئیس بلدیہ محمد شریف ملک نے کہا کہ آپریشن رد الفساد سے دہشت گردی کا قلع قمع بہت جلد ہو جائے گا۔ تاہم غیر مشروط طور پر آپریشن رد الفساد کی بھر پور طریقہ سے حمایت اور تائید کرتے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے آپریشن رد الفساد انتہائی ضروری ہو گیا تھا۔ اس لئے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہم پاکستان کی پاک فوج اور عسکری اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اور اس کے آپریشن کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ کیونکہ دہشت گردوں کے مکروح عزائم کے خاتمہ کے لئے یہ آپریشن نا گزیر ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ حکومت کا سی پیک منصوبہ ملکی تقدیر بدل دے گا۔ اور روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہو ں گے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ حکومت لوڈ شیڈنگ بے روزگاری ، دہشت گردی اور بیجا در اندازی پر قابو پانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی ایم افضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گرد شیطان کے پیرو کار اور حیوانیت کے علم بردار ہیں۔ دہشت گرد اپنے سفلی جذبات اور یزیدی افکار کو زبردستی مسلط کرنے کے لئے معصوم اور بے گناہ پاکستانیوں کا نا حق خون بہا رہے ہیں۔ یہ سفلی قاتل بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان نہیں۔ بلکہ حقیقت میں انسانی روپ میں شیطان ہیں۔ اسلام تو قتل نا حق کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ اور اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے کہ جس کے افکار کے مطابق ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے۔ سوسائٹی کے پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز میں یہ خون کی ہولی کھیلنے والے یہ درندے کسی بھی رعایت کے قابل نہیں ہیں۔ یہ انسانیت کے قاتل اور انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں۔ تاہم رد الفسا د دہشت گردی خوف و ہراس کے خاتمہ کے لئے کلیدی کردار کا حامل ہو گا۔ ان سفلی درندوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔ انسانیت کے قاتل ان سہولت کاروں کے خلاف بھی تادیبی کاروائی ناگزیر ہے۔ دہشت گردوں کی ان ظالمانہ کاروائیوں کے باوجود دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کاروائیاں عوا م کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے توسط سے ان پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ PSLکے فائنل کا لاہور میں انعقاد دہشت گردی کے مُنہّ پر ایک تمانچہ ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، محمد نعیم خان، کالو سیال و دیگر افراد اور سوسائٹی کے اراکین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پولیس کا دوران گشت مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر شراب برآمد، مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے دورانِ گشت منڈی موڑ کمالیہ کے قریب مسمی قمر زماں کو مشکوک حالت میں روک کر اسکی تلاشی لی جس پر ملزم کے قبضے سے 4لیٹر شراب برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ امتناع منشیات 3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بشیر احمد نامی شخص نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست گزاری کے ذیشان کالونی کمالیہ میں میں اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے گیا اور جب واپس آیا تو میری موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لیگیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف دفعہ381Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ واپڈا ٹاسک ٹیم فورس کا شہر اور بیرون میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز 5بجلی چوروں کے خلاف تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات کا اندراج۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹاسک ٹیم فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے شہر اور بیرون کے علاقوں جن میں محلہ مدینہ آباد سے معروف احمد ولد عبدالحمید زیر استعمال شاہد حیات،چکنمبر، 730گ ب سے مسمی شہامند،725گ ب سے مسمی بشیر حسین،54/2ٹکڑا سے مسمی ریاض،739گ ب سے مسمی محمد اشرف،بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جن پر SDOوپڈا کی مدعیت میں دفعہ462Jکے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سٹی صدر مسلم لیگ ن یوتھ حاجی شہزاد عامر چوہدری کے مطالبے پر چیئر مین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف، رائے ضیا اللہ خاں، رائے محمد الیاس خاں، رائے محمد عارف خاں کا سٹاپ نمبر 3 کے قریب محلہ ڈلمہ ٹھٹھہ، محلہ آدھیوال اور محلہ خورشید آباد کا دورہ، سیوریج اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ مزید بہتر بنانے جانے کی یقین دہانی کروائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی دو مبینہ دہشت گرد گرفتار بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی ٹی ڈی نیبڑی کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ڈیونیوٹرر اور دیگر میٹریل بھی برآمد ہوا ہے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جا تا ہے اور یہ شہر میں بڑی کاروائی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا نام سمیع اللہ اور شہزاد بتایا گیا ہے ان دونوں دہشت گردوں کاتعلق رحیم یار خاں سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) صدر ہائی کورٹ بار چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ اور چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی لاہور ہائی کورٹ سید کاظم علی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک وفدکی اوورسزیز پاکستانی سولیڈیرٹی کے وی سی اسد بھنڈارا سے ریزیڈنسی ہوٹل لاہور میں ملاقات۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور پاکستان میں ہیومن رائٹس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(کمالیہ (بیوروچیف ڈاکٹر غلام مرتضیٰ