کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ انجمن صرافہ ایسویس ایشن کمالیہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمود علی جدران صدر صرافہ ایسویسی ایشن کمالیہ منعقد ہوا ۔اجلاس میں صرافہ کابینہ کے تمام عہدے داران نے شرکت کی۔ جس میں انجمن صرافہ ایسویسی ایشن کے مسائل پر غور کیا گیا اور صرافہ کابینہ کے اجلاس کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ صرافہ کابینہ کا اجلاس دفتر صرافہ ایسویسی ایشن صدر بازار میں ہوا کرئے گا۔ اجلاس میں صرافہ ایسویسی ایشن کے خادم محمد ظفری جو کہ ریٹ بتایا کرتا تھا گزشتہ دنوں اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گیا تھا اس کی وفات پر ایصال ثواب اور اس کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔اجلاس میں تمام عہدے داران کی شرکت کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور جو عہدے داران شرکت نہیں کرئے گا اس کو کابینہ سے فارغ کر دیا جائے گا ۔جبکہ کابینہ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر دوکاندار سے ماہانہ چندہ باقاعدگی سے وصول کیا جائے گا اور جو چندہ نہیں دے گا اس کی صرافہ برادری سے ممبر شپ ختم کر دی جائے گی ۔اور صرافہ ایسویسی ایشن اس کا کوئی بھی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) انجمن تاجران کے نام نہاد اپنے مفادات اپنے عہدوں اور ذاتی رنجشوں کی جنگ کو چھوڑ دیں تاجر برادری بجائے بازار کو خراب کرنے کے دوکانداروں کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن صرافہ ایسویسی ایشن کمالیہ محمود علی جدران نے صحافیوں سے انجمن تاجران کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران اپنے مفادات کی جنگ کو چھوڑ کر عہدوں کی لالچ سے نکل کر تاجر برادری کے حقوق کے لیے علمبردار بنیں وگرنہ صرافہ ایسویس ایشن نے جس طرح بازار میں ریڑھی رکشہ کا داخلہ اپنی مدد آپ کے تحت بند کیا ہے تو پورے شہر کے تاجروں کے حقوق کے لیے بھی کوشش کر سکتی ہے کیونکہ تاجروں سے بازار میں ناجائز تجاوزات کا مسئلہ حل نہ ہو سکا جو کہ صرافہ ایسویسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت بازار میں بیرئیر لگا کر ریڑھی رکشہ کا داخلہ بند کیا ہے اب سارے بازاروں میں بیرئیر لگنے شروع ہو گئے ہیں جو کہ صرافہ ایسویسی ایشن کی مرحون منت ہے لہٰذا تمام تاجر برادری حقیقی مثبت اور تاجر برادری کا درد رکھنے والے مرکزی انجمن تاجران کا وجود عمل میں لائیں ۔میری التما س ہے کہ شہر میں جتنی بھی انجمن تاجران بن چکی ہیں سب ایک ٹیبل پربیٹھ کر اتحاد و اتفاق اور یکجا ہونے کا ثبوت دیں اس میں تاجر برادری اور دوکانداروں سب کا فائدہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) نواحی گاؤں میں جواں سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 736 گ ب کی سدرہ یاسمین نے پولیس کو بتایا کہ اسکی کزن کوثر بی بی اس کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی اس دوران ملزمان اللہ دتہ اور نوشیر وغیرہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور تشدد کا نشانہ بنایا اور کوثر بی بی کوزبردستی اغواء کر کے لے گئے اور زیادتی کا نشا نہ بناتے رہے ۔تھانہ صدر پولیس نے طبی معائنہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ شہر میں صفائی کی صورت حال اس قدر خراب ہے کہ گندگی اور غلاظت نے موذی قسم کی بیماریوں کو جنم دے رکھا ہے۔ جبکہ کھانے پینے والی اشیاء کے حوالہ سے بات کی جائے تو اس کا بھی خدا ہی حافظ ہے انتظامیہ کی خاموشی عوام کے ذہنوں میں بہت سارے سوالات کو جنم دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکٹری انجمن تاجران کمالیہ حافظ عالمگیر نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ہمارے شہر کمالیہ میں صفائی کا نظام درست نہ ہو سکا ۔ہر بار آنے والی نئی حکومت کے نمائندے عوام کو سہانے خواب تو دکھاتے ہیں مگر جب وہ کامیاب ہو کر اسمبلیوں تک پہنچتے ہیں تو پھر وہ سب وعدے بھول جاتے ہیں اور شہریوں سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ انہوں مزید کہا کہ شہر میں کھانے پینے کے حوالہ سے گوشت کی بات کی جائے تو گائے ،بکرا، حتیٰ کہ مرغی بیچنے والوں کی حالت یہ ہے کہ بیمار جانور ذبح کر کے عوام کو کھلائے جاتے ہیں جس سے عوام میں ایسی موذی قسم کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں کہ جس کا انسان کے ذہن میں وہم و گمان نہیں ہوتا۔ جبکہ دوکاندار حضرات گوشت کا ریٹ آئے روز اپنی مرضی سے بڑھا دیتے ہیں جو کہ مقامی انتظامیہ کی خاموشی اہل کمالیہ کے عوام میں بہت سارے سوالات کو جنم دیتے ہیں لہٰذا ہماری اعلی افسران بالا سے اپیل ہے کہ ایسے دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جو کہ موذی قسم کے جانور ذبح کر کے عوام کو کھلا رہے ہیں۔ انہیں بھاری جرمانہ اور مقدمات کا بھی اندراج کروایا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چیئرمین سوشل سروسز فار پیس ویلفیئر سوسائٹی و مسیحی رہنما اشر جان سندھو نے کہا ہے کہ سو شل میڈیا پر مذاہب اور انکے پیغمبروں کی توہین کا سلسلہ معمول بن چکا ہے جو کہ انتہائی شرمناک اور ناقابل معافی جرم ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جو ملک بھر کی عوام چاہے و مسلم ہو یا مسیحی سب کے لےئے لمحہ فکریہ ہے کسی بھی مذہب میں دوسرے مذاہب کی توہین کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی یہ ملک کے اندر انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے حکومت اس معاملے کی تحقیقات کروا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لےئے مسیحی برادری اس فعل کی مذمت کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا سٹی پولیس کے شکنجے میں آگیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو مخبر نے اطلاع دی کی محلہ چناب ٹاؤن میں محمد شہزاد جو کہ پتنگیں اور ڈور سر عام فروخت کر رہا ہے اگر ریڈ کیا جائے تو ملزم کو قابو کیا جا سکتا ہے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے چناب ٹاؤن میں محمد شہزاد کو رنگے ہاتھوں پتنگ اور ڈور جو کہ خطر ناک ہے موقع پر گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے دفعہ 4 پتنگ بازی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔