کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ نیوز ایڈیٹر ہماری بات پاکستان) ڈی ایس پی سرکل کمالیہ مہر محمد سعید نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ہر سطح پر عوامی تعاون سے تسلسل جاری رہے گا جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی کی محنت سے پانچ بین الاضلاعی موٹر سائیکل چوروں کو گرفتارکیا گیا وہاں سولہ موٹرسائیکل اورایک کار برآمد ہوچکی ہے جبکہ تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی سرکل کمالیہ مہر محمد سعید نے تھانہ سٹی کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے موٹرسائیکلیں مختلف علاقوں سے چوری ہورہی تھیں جس پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کی خصوصی ہدایات پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جو کافی عرصہ سے ملزمان کا سراغ لگانے میں مصروف تھی انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ رائے محمد فاروق کو موٹرسائیکل چوروں کے پانچ رکنی گینگ محمد اظہر،خرم سعید،غلام مصطفی،محمداقبال اور کاشف اور عرف کی گرفتاری کی کامیابی پر مبارکباد دی۔تاہم انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ برآمد ہونے والے 16موٹرسائیکل اور کار کے مالک کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد فراہم کریں۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے محمد فاروق نے اپنی ٹیم کے ساتھی سب انسپکٹر محمد ارشد سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔