پیرس (جیوڈیسک) خوشبوؤں کے شہر پیرس میںآج کل فیشن کی بہاریں عروج پر ہیں، جہاں فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور موسمِ سرما کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش جاری ہے ۔
2016-2017کے ان ملبوسات میں جہاں ایک طرف اسٹائل کو مکمل خیال رکھا گیا ہے وہیں رنگوں کی چناؤ میں بھی خواتین کی پسند کو مد نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئی ہیں۔
ریڈی ٹو ویئر نامی فیشن ویک میں لیونارڈو (LEONARD) اورگیونچی(Givenchy) کی کلیکشن حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جنہیں زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے دلدادہ افراد نے جی بھر کر داد دی۔
دلکش رنگوں کی حامل کی کلیکشن سے سجا پیرس کا ریڈی ٹووئیر فیشن ویک 9مارچ تک جاری رہے گا۔