شاید داعش کیخلاف امریکا کو زمینی جنگ لڑنی پڑے، جنرل ڈیمپسی

General Dempsey

General Dempsey

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈیمپسی نے کہا ہے کہ شاید اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عراق میں ہمارے فوجیوں کو زمینی جنگ لڑنی پڑ جائے۔

ایک امریکی اخبار کے مطابق سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے فوجی مشیر عراق میں موجود ہیں اور وہ کئی عراقی علاقوں سے داعش کا قبضہ ختم کرانے کیلئے مقامی فورسز کی رہنمائی کر رہے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ شاید یہ کافی نہ ہو اور جنگ میں ان کی عملی شرکت ناگزیر ہو جائے۔

ایسا ہوا تو میں بلا جھجک سفارش کروں گا کہ امریکی افواج کو عراقی فوجیوں کے شانہ بشانہ زمینی جنگ لڑنے کی اجازت دی جائے۔