مصطفی آباد/للیانی : وقفے وقفے سے دس لاکھ 40 ہزار کا سوتر چوری کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج۔ بھلو کے قریب فیکٹری مالک شکیل احمد کے مطابق میری فیکٹری سے وقفے وقفے سے 80بورے سوتر چوری ہو چکا تھا جن کی مالیت 10 لاکھ 40 ہزار روپے بنتی ہے گزشتہ روز جب ہم فیکٹری میں داخل ہوئے تو ہمارا ملزم مزمل سوتر کا بورا فیکٹری کی دیوار سے باہر پھینک رہا تھا جو ہمیں دیکھ کر دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا۔ شکیل احمد کی درخواست پر مزمل ، ریاض گجر، افضل اور امجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com