امریکا (جیوڈیسک) پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا کی عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو بیلاروس کی سابق ورلڈ نمبر ون وکٹوریا آذرنیکا نے ہرا دیا ہے ۔
امریکا میں کھیلے گئے پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان ملک کی سرینا ولیمز اور بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا میں مقابلہ ہوا ، سابقہ اور موجودہ ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹارز کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ۔
بیلاروس کی کھلاڑی نے حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پورے میچ میں اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا ، وکٹوریا آذرنیکا نے سرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے ہرا کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔