فیصل آباد : انسان کو والدین کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ والدین ہی انسان کا اصل اثاثہ ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر آزاد علی تبسم MPA نے محمد حلیم انصاری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کائنات کی سب سے انمول ہستی ہے جس کی قدر ماں کے دنیا سے پر دہ کر جانے کے بعد محسوس ہوتی ہے کیونکہ جب انسان کو شفیق ہاتھ نہیں ملتے توانسان کو دنیا کی دھوپ میں ماں کی یاد شددسے آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو اپنی موت سے بے خبر نہیں ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت انسان نفس و نفسی کے عالم میں گر چکا ہے اور اُسے اپنے ان رشتوں کو سمجھنے کے وقت نہیں ملتا جو اس کی زندگی کا سرمایہ ہیں ۔انہوں نے محمد حلیم انصاری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہ وہ انگلینڈ تھے واپسی پر ان کو وفات کا علم ہو ا جس پر انہیں گہرا صدمہ ہوا۔اللہ حلیم بھائی کی والدہ کو جنت الفردوس میںاعلی مقام عطاء فرمائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد نعیم قادری نے کہا کہ انسان اپنا اصل مقصد بھول چکا ہے اولیا کرام کی تعلیمات کی پیروی سے ہم دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اولیا کرام کی تعلیمات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔