کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں ہر شخص ایک پودا لگائے تو ضلع وسطی کو ئی علاقہ سبزے سے خالی نہیں رہے اور عوام کو پرفضاء ماحول بھی میئسر آئے وہ اپنے دفتر میں مختلف NGOs کے نمائندگان سے خصوصی ملاقات کر رہے تھے ۔انھوں نے مزید کہا کہ NGOs کا تعاون شہری اور معاشرتی زندگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے حوالے سے مختلف NGOs کے نمائندگان کوا پنے دفتر میں مدعو کیا اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو شہر کا بہترین اور سبزترین ضلع بنانے کے لئے NGOs کا تعاون ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ NGOs کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وسائل کی کمی اور مسائل کا انبار لگا ہوا ہے ایسے میں حکومت کے لئے عوام کو تمام سہولتیں دینے میں قاصر نظر آتی ہیں جبکہ NGOs کے تعاون سے عوام کے مسائل پر کسی حدتک قابو پایا جاسکتا ہے انھوں نے مذید کہا کہ بلدیہ وسطی میں عوامی فلاح بہبود ،شجر کاری ،صحت ،ماحولیات اور تعلیم کے شعبوں میں اگر NGOs تعاون کریں تو بلدیہ وسطی کو مثالی ضلع بنایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈہیلتھ کے نمائندے نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو یقین دہانی کرائی کہ بلدیہ وسطی کو سرسبز و پرسکون بنانے کے لئے ہمارا ادارہ 10,000 ہزار پودے ہر 6 ماہ بعدمہیا کرسکتا ہے انھوں نے کہا کہ یہ سلسلہ سالوں جاری رہنے والا ہے اس موقع پر تجویز پیش کی گئی کہ ہر شخص اپنے ان رشتے داروں کے نام سے پودا لگائے جو اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں تاکہ اسکا ثواب ان تک بھی پہنچے دوسرے وہ ان پودوں کی آبیاری کرتے ہوئے اپنے رشتوں کو یاد بھی رکھے گا اس موقع پر بزم اساتزہ اردو سندھ کی پروفیسر فرزانہ خان نے بلدیہ وسطی میں اردو زبان میں خطوں خطابت کے لئے استعمال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اردو کے نفاذ او ر فروغ دینے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر THE PEACE آرگنائزیشن کہ نمائندے نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں شجر کاری کے حوالے آگہی کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ہر ایک فرد ایک درخت لگائے اور اپنے شہر کو سرسبز و شاداب بنائے۔
اس موقع پرNGOs کے نمائندوں نے درپیش مسائل سے چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا اس موقع NGO کے نمائندے نے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی توجہ سرکاری اسکولوں کی حالت زار کی جانب مبزول کراتے ہوئے کہا کہ ایسے بہت سے اسکول ہیں جن کی عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیں جہاں بچوں کی تعلیم حاصل کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے انھوں نے چیئرمین کو پیش کش کی کہ اگر انھیں مناسب اجازت اور سہولیات مہیا کی جائے تو ایسے اسکولوں کی مرمت اور تعمیر نو کرانے کے لئے تیار ہیں اس موقع پر ریحان ہاشمی نے NGOs کی جانب سے تعاون کی پیش کش کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون برائے فلاح بہبود کے اصولوں پر چلتے ہوئے ضلع وسطی میں مثبت انقلابی تبدیلیاں نظر آئے گی۔