جھنگ (جیوڈیسک) 60 سالہ شخص دریائے جہلم میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقے موضع کھڑکن کا رہائشی جلال رانجھا گھر کے قریب ہی دریائے جہلم عبور کر کے دوسری جانب جا رہا تھا کہ دریا کی تند وتیز لہروں کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور دس گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد نعش دریا سے نکال کر ورثاء کے سپرد کر دی۔