گوجرانوالہ : حضور ۖ کی ذات پر درود پڑھنا حکم قرآنی اور اللہ کریم کا پسندیدہ اور محبوب عمل ہے، لہذا اہل اسلام کو چاہئے کہ کثرت سے درودوسلام کا نذرانہ بارگاہِ رسالت میں پیش کریں تاکہ مہ صرف امت کا حضورۖ کے ساتھ تعلق مضبوط ہوسکے، بلکہ ان کے دل نور محمدی ۖسے جگمگا اٹھیں، ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے عظیم الشان سالانہ محفل درود شریف بسلسلہ عید میلادالنبی ۖ منعقدہ درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹائون کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہبدقسمتی سے مسلمان قوم یورپی اورنصرانی تہذیب وتمدن کی دلدادہ ہوتی جارہی ہے،اغیار کی یادگاروںکو اپنی ثقافت بنارہی ہے اور اسلامی تہواروں کو نظرانداز کررہی ہے،ان کا کہنا تھا نبی کریم ۖکا کلمہ پڑھنے والے پر لازم ہے کہاس پاک ہستی کے ظہور کے دن کے موقع پر اظہار مسرت کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت کے زوال کا سبب رسول خدا سے بے تعلقی ہے ، یہ تعلق مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ درودوسلام پڑھنا ہے،جبکہ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ اور اس کے محبوب کے دامن کو مضبوطی سے تھام لیں ،تاکہ ہماری دنیا اور آخرت سنور سکے۔ اس روحانی محفل میں ہزاروں کی تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی اور تقریبا ً پچاس لاکھ سے زائد مرتبہ درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا،محفل کے اختتام پر ملک و ملت کے لیے دعا کی گئی اس موقع پر حاضرین محفل کے لیے سینکڑوں من دودھ بطور لنگر بھی پیش کیا گیا۔
سیکرٹری نشرواشاعت عالمی ادارہ تنظیم الاسلام رجسٹرڈ محمد شہزاد احمد مجددی 0333-8131588