ذاتی زندگی میں مداخلت کرنیوالے شرم کریں : میشا شفیع

 Misha Shafi

Misha Shafi

لاہور (جیوڈیسک) میشا شفیع کی مختصر کپڑوں میں تصاویر سامنے آنے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جسکے جواب میں اب نامور گلوکارہ میشا شفیع بھی میدان میں آگئی ہیں۔

میشا شفیع کا کہنا ہے کہ شوبز میں فنکاروں کو وقت اور حالات کے مطابق کپڑے پہننے ہوتے ہیں اور ویسے بھی کسی کو اس بات کا حق نہیں کہ وہ میرے ذاتی کاموں میں مداخلت کر ے ۔ میں جو مناسب اور ضروری سمجھوں گی وہی کروں گی کسی سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں۔