سلمان خان کا ’لگ جا گلے‘ گا کر لتا کو خراج عقیدت

 Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے برصغیر کی مایہ ناز گلوکارہ لتا منگیشکر کو ان کا مشہور گانا گا کر خراج عقیدت پیش کر دیا۔

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان جذباتی اورحساس انسان کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ برصغیر کی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکر کی وفات پرسلمان خان نے اپنے انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پرلتا منگیکشکرکا مشہورگانا ’ لگ جا گلے‘ گا کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سلمان خان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ کوئی بھی کبھی بھی لتا جی آپ جیسا نہیں ہوسکتا۔سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اورصارفین کی بڑی تعداد نے سلمان خان کے لتا کا گانا گانے کواچھا خراج عقیدت قراردیا۔

لتا منگیشکر6 فروری کو کورونا اورنمونیہ کے باعث ممبئی میں انتقال کرگئیں تھیں۔ ان کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان،عامرخان، ودیا بالن سمیت بالی وڈ کی بہت سی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔