اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی خصوصی دعوت پر الریض سعودی عرب میں مقیم دائود خان عباسی پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے ائیو کال پر انجینئر افتخار چودھری کی دعوت کو قبول کیا۔یاد رہے دائود خان الریض میں مدت دراز سے مقیم ہیںناور سعودی عرب میں خوردونوش کے بزنس سے وابسطہ ہیں۔
انہوں نے کہا انجینئر افتخار چودھری نے مجھے بڑے احسن انداز سے سمجھایا کہ اوور سیز پاکستانی صرف اس لئے ملک سے باہر ہیں کہ ان کا مال کوئی اور کھا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے خوبصورت جذبات کا اظہار کیا۔