اہلکاروں کا قتل اور بے حرمتی سفاکیت کی بدترین مثال ہیں: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین سے پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو، دونوں رہنماؤں نے طالبان کے ہاتھوں ایف سی اہلکاروں کے قتل اور میجر جہانزیب کی شہادت کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

متحدہ کے قائد نے سیکورٹی اہلکاروں، فوج کے میجر جہانزیب اور پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکیت کی بدترین مثال ہیں، دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مذاکرات کے باوجود طالبان کی جانب سے دہشت گردی اس بات کا تقاضا کر رہی ہیں کہ ارباب اختیار جلد کوئی ٹھوس فیصلہ کریں۔

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم اس کے خلاف آواز بلند کررہی ہے اور اب تمام افراد کو چاہئے کہ وہ اس دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں۔ اس موقع پر حافظ طاہر اشرفی نے پاکستان علما کونسل کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔