کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان کا کہنا ہے کراچی میں رینجرز کی تعداد بہت کم ہے ، آپریشن سے پہلے جو کچھ کہا گیا وہ پورا نہیں کیا گیا ، قیام امن کے لئے غیرقانونی سمیں بند کرنا ہوں گی ، اسلحہ لائسنس کو نادرا کے ساتھ ابھی تک لنک نہیں کیا گیا۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی تعداد صرف 7 ہزار700 ہے۔
رینجرز کو وہ کام بھی کرنے پڑتے ہیں جو ذمہ داری نہیں،اسلحہ لائسنس کو نادرا کے ساتھ لنک نہیں کیا گیا ، قیام امن کے لئے غیرقانونی سمیں بند کرنا ہوں گی۔
ڈی جی رینجرز نے کہا جنھیں پولیس اور ہماری وردی پر بھروسہ نہیں وہ بتائیں امن کیسے آئے گا۔پولیس میں اضافے کیلئے مزید بھرتی کی ضرورت ہے۔کراچی میں 26 ہزار پولیس فورس ہے جو بہت کم ہے۔
کراچی کے تین راستوں پر سخت چیکنگ ہونی چاہئے ، گاڑیوں کی چکنگ نہیں کر سکتے ورنہ حیدرآباد تک لائن لگ جائے۔ڈی جی رینجرز نے کہا لاہور پاکستان کا دل اور کراچی شہ رگ ہے ، تمام ادارے مل کر کام کریں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔