پرتھ: آسٹریلیا نے ایشنز سیریز جیت لی

 Australia

Australia

پرتھ (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ایشز سیریز جیت لی۔ پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دی۔

پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے گذشتہ روز کے اسکور 251 رنز 5 کھلاڑی آوٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی، لیکن پوری ٹیم 353 رنز بناکر آوٹ ہو گئی، یوں آسٹریلیا نے 150 رنز سے یہ ٹیسٹ جیت لیا۔

اسٹوکس نے شاندار 120 رنز بنائے، جبکہ ای این بیل 60 اور پیٹرسن 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مچل جانسن نے 4، لایون نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ملبورن میں کھیلا جائے گا۔