لیما (جیوڈیسک) پرو میں دس سال کے سرد ترین موسم اور برف باری کے باعث 26 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے اور انسانی زندگی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پرو میں اس دہائی کے سرد ترین موسم اور سب سے زیادہ برف باری کے سبب دس سے زائد علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سخت ترین موسم کی وجہ سے ہزاروں مویشی اور شہری متاثر ہوئے ہیں۔ ملک کے کچھ علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔ برف باری اور سردی کے باعث اب تک 26 ہزار 600 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرو کے صدر Ollanta Humala نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو امدادی اشیا فراہم کیں۔