پیرو: آتش فشاں پہاڑ سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری

Peru

Peru

پیرو (جیوڈیسک) آتش فشاں پہاڑ سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا۔ پیرو کے جنوب مغربی علاقے میں واقع Ubinas آتش فشاں دو روز قبل اچانک پھٹا۔ پہاڑ سے نکلنے والی گیس سے قریبی آباد ی شدید متاثر ہوئی۔ مویشیوں کی جان کو بھی شدید خطرہ ہے۔

پیرو کے صدر Ollanta Humala نے آتش فشاں پہاڑ کا فضائی جائزہ لینے کے بعد متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔ انتظامیہ نے قریبی آبادی کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ پانچ ہزار چھ سو ستر میٹر بلند پہاڑ پیرو کا متحرک ترین آتش فشاں ہے جو سولہویں صدی سے اب تک بیس بار پھٹ چکا ہے۔