ہوانوکو (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث آئے سیلاب نے ایک شخص کی جان لے لی جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پیرو کے وسطی علاقے ہوانوکو میں چھ گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے تین دریاں میں سیلاب آ گیا جس سے وسیع علاقہ زیر آب آ گیا۔ سترہ سالہ لڑکا اور دو خواتین پانی کی لہروں میں بہہ گئیں۔
متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو پانی سے گزرنا پڑا اور اپنی مدد آپ کے تحت بوڑھے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ متاثرین کا کہنا تھا ان کی مدد کو شہری دفاع کے اہلکار آئے اور نہ ہی دوسرے سرکاری محکموں کے اہلکار پہنچے۔